Sunday, December 18, 2016

فتنہ اور گمراہی سے بچنے کا نبوی ﷺ نسخہ






سیدنا عرباض رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک دن نماز پڑھائی ، پھر ہماری طرف منہ کر لیا اور وعظ فرمایا ، بڑا ہی بلیغ اور جامع وعظ ، ایسا کہ اس سے ہماری آنکھیں بہہ پڑیں اور دل دہل گئے ۔ ایک کہنے والے نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ تو گویا الوداعی وعظ تھا ، تو آپ ہمیں کیا وصیت فرماتے ہیں ؟ فرمایا ” میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کیے رہنا اور اپنے حکام کے احکام سننا اور ماننا ، خواہ کوئی حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو ۔ بلاشبہ تم میں سے جو میرے بعد زندہ رہا وہ بہت اختلاف دیکھے گا ، چنانچہ ان حالات میں میری سنت اور میرے خلفاء کی سنت اپنائے رکھنا ، خلفاء جو اصحاب رشد و ہدایت ہیں ، سنت کو خوب مضبوطی سے تھامنا ، بلکہ ڈاڑھوں سے پکڑے رہنا ، نئی نئی بدعات و اختراعات سے اپنے آپ کو بچائے رکھنا ، بلاشبہ ہر نئی بات بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے ۔ 
سنن أبي داؤد 4607
 پوسٹ کوزیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے
 

No comments:

Post a Comment