Showing posts with label سورہ اٰل عمران. Show all posts
Showing posts with label سورہ اٰل عمران. Show all posts

Monday, April 13, 2015

alimran
فوائد سورہ اٰل عمران 

سورہ اٰل عمران کے بیشمار فوائد میں سے چند فوائد پیش کرتا ہوں 
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ( 2 ) یہ آیت اسم اعظم ہے پیٹ کے درد کے لیئے کسی شربت یا پانی پر 7 مرتبہ پڑھ کر دم کرکے پلانا درد کو زائل کردیتا ہے
کورے برتن میں لکھ کر گھول کے پلانا درد سر کیلیئے مفید ہے
لڑکی کیلئے چاندی لڑکے کیلئے تانبے کے پترہ پر کندہ کرکے گلے میں ڈالنا ہر قسم کے آسیب جن بھوت کے خلل نظر بد ام الصبیان کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے
جس عورت کے حمل نہ رہتا ہو 7دن تک نہار منہ روٹی کت ٹکڑے پر یہ آیت هُوَ الَّذِي يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( 6 )  چاند کی پہلی تاریخ سے کھائے انشاء اللہ حمل ٹھر جائے گا 
اگر کسی کا اکلوتا بیٹا مرگیا ہو وہ شخص اس آیت رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ ( 8 )  کو 101 مرتبہ روز پڑھے انشاء اللہ دل کو بھی صبر آجائے گا اور اللہ کریم اس شخص  کو پہلے فرزند کت بدل دوسرا فرزند عطا کرے گا
اگر کوئی اپنے روزگار سے موقف ہوا یا مالدار تھا مفلس ہوا یا صاحب عزت تھا ان زلیل ہوا یا صحب اولاد تھا اب اولاد مرگئی یا عورت بیوہ ہوئی اب کوئی پیغام نہیں آتا یا عدالت سے مقدمہ ہارا اور دوسری عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہو 101 مرتبہ یہ آیت قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ( 26 ) اول آخر 11/11 مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے انشاء اللہ کسی روز غیب سے مراد پوری ہوگی 
اگر کسی امیر دولت مند عالم فاضل صاحب کمال کے دشمن یا حاسد بڑھ گئے ہوں صبح شام 7/7 مرتبہ یہ آیت پڑھا کریں قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ( 73 ) يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ( 74 ) دشمن خواہ کتنی ہی کوشش کرے کوئی نقصان نہ پہچا سکے گا
جس عورت کا حمل گرجاتا ہو یہ آیت بسم الله الرحمن الرحيم فَاسْتَجَابَ لَهُمْ رَبُّهُمْ أَنِّي لَا أُضِيعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنكُم مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ بَعْضُكُم مِّن بَعْضٍ (195) پانی پر پڑھ کر یا طشتری پر لکھ کر بچہ پیدا ہونے تک پلایا جائے حمل محفوظ رہے گا
کسی بھی مریض پر اول تین دن سورہ بقرہ اور بعد 40 یوم تک سورہ آل عمران پڑھ کر دم کرنے سے مریض مکمل شفاء یاب ہوجائے گا
سات مرتبہ سورہ الفاتحہ تین مرتبہ سورہ بقرہ اور تین مرتبہ سورہ آل عمران پڑھ کر پانی پر دم کیا جائے اور اسی پانی سے لکھنے کی سیاہی گھولی جائے اس آیت بسم الله الرحمن الرحيم فَقُلْنَا اضْرِبُوهُ بِبَعْضِهَا كَذَٰلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَىٰ وَيُرِيكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ( بقرہ 73 ) 
الم ( 1 ) اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ( آل عمران2 ) کو پڑھے ہوئے پانی سے گھولی ہوئی سیاہی سے لکھ کر آج پیدا ہونے والے بچے کے گلے ڈالا جائے اور یہ آیات اس بچے کے گلے میں بارہ برس تک رہے تو انشاء اللہ اس بچے کی عمر دراز ہوگی 

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے
مزید معلومات کے لیئے رابطہ کریں
+923009227663