Sunday, December 18, 2016

اذکارِ خاص





يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ ، 
ہر نماز کے بعد 3 بار پڑھا کیجئے
 شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : ام المومنین ! جب رسول اللہ ﷺ کا قیام آپ کے یہاں ہوتا تو آپ کی زیادہ تر دعا کیا ہوتی تھی؟ انہوں نے کہا: آپ زیادہ تر : {يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ } ۱؎ پڑھتے تھے، خود میں نے بھی آپ سے پوچھا اے اللہ کے رسول ! آپ اکثر یہ دعا : ''يَامُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ''کیوں پڑھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا:'' اے ام سلمہ ! کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہے جس کا دل اللہ کی انگلیوں میں سے اس کی دوانگلیوں کے درمیان نہ ہو، تو اللہ جسے چاہتاہے (دین حق پر ) قائم وثابت قدم رکھتاہے اور جسے چاہتاہے اس کا دل ٹیڑھا کردیتاہے پھر ( راوی حدیث ) معاذ نے آیت : {رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا} ۲؎ پڑھی۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے،
جامع الترمذي، 3522

پوسٹ کوزیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے

No comments:

Post a Comment