Showing posts with label سورہ الفاتحہ. Show all posts
Showing posts with label سورہ الفاتحہ. Show all posts

Saturday, April 11, 2015

سورہ الفاتحہ
فوائد سورہ الفاتحہ

یوں تو پورا قرآن پاک دوا بھی ہے شفاء بھی لیکن سورہ الفاتحہ کو دوا اور دعا کہا جاتا ہے اس کے لاتعداد فوائد ہیں جس میں سے چند عظیم فوائد پیش کرتا ہوں
سخت سے سخت مرض ناسور گھٹیا وجع مفاصل مرگی درد سر بچوں کا ضدی پن وغیرہ کے لیئے نماز فجر کے سنت اور فرض کے درمیان بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿١﴾ الرَّحِيمِ کے میم کو الْحَمْدُ کے لام سے ملا کر بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿١﴾ لْحَمْدُ لِلَّـهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴿٢﴾ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿٣﴾ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ ﴿٤﴾ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿٥﴾ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿٦﴾ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾
کسی شے یا پانی یا کسی عرق پر دم کے کے پلانا مجرب و مفید ہے
کسی مصیبت یا آفت یا بیماری وغیرہ کے لیئیے 11000 مرتبہ صرف یہ آیت کریمہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ﴿٥﴾ سات دن تک برابر پڑھنا اس فقر کاتب الحروف کا بارہا کا مجرب ہے
کسی کام یا کسی مقصد جس میں فیصلہ نہ ہونے پاتا ہو کے لیئے یہ چند آیات اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ﴿٦﴾ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾ 2000 مرتبہ پڑھ کر سوجائے انشاء اللہ سیدھا راستہ خیال و خواب میں مل جائے گا
دولت و ترقی کے لیئے
121 مرتبہ الحمد شریف معہ بسم اللہ پڑھنا بعد نماز عشاء نہایت مفید ہے مگر جس وقت صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ پر پہنچے تب اتنا جملہ تیب مرتبہ کہے مِثل داؤد وَسلیمان وَیوسف عَلَیھمِ سلام پھر غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴿٧﴾ پڑھ کر الحمد شریف ختم کرے اسی طرح ہر ایک دفع میں کہے انشاء اللہ تعالی اکتالیس دن کے اند مال میں برکت تجارت میں ترقی ہوگی 
اولاد نہ ہوتی ہو تو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ  کے بعد 3 مرتبہ مِثل ابراھیم وَیعقوب علیھماالسلام کہے اورجس کے اولاد ہو مگر بیٹا نہ ہوتا ہو صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے بعد مِثل زکریا علیہ السلام کا جملہ کہے انشاء اللہ ہر ایک شخص اپنی مراد کو پہنچے گا یہ عمل نہایت پر زور اور بااثر ہے اور پڑھنے والا نہایت بھروسہ مضبوط باندھ کر خلوص ِ نیت سے پڑھے بلاشک کامیاب ہوگا انشاء اللہ 

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے
مزید معلومات کے لیئے رابطہ کریں
+923009227663