Showing posts with label روحانی غسل. Show all posts
Showing posts with label روحانی غسل. Show all posts

Saturday, July 4, 2015

روحانی غسل
جسمانی اور روحانی بیماریوں کا مفید علاج روحانی غسل ہی ہوتا ہے شیطانی وسواس نفسانی خیالات اور ڈپریشن سے مکمل چھٹکارا حاصل کرنے کے لیئےروحانی غسل کی عادت ڈالیں
روحانی غسل کاطریقہ
آخری چھ سورتیں:(1)سورہ کافرون (2)سورہ نصر(3) سورہ لھب (4)سورہ اخلاص (5)سورہ فلق (6)سورہ ناس مع تسمیہ اول وآخر3 دفعہ درودشریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیں اوراسکے بعد بیت الخلاء کی دعا
بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ اَ عُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَاءِثِ
پڑھ کر بایاں پاؤں غسل خانے (wash room)میں رکھ کراندرچلے جائیں سنت کے مطابق غسل کریں نہاتے وقت مسلسل دعا دل ہی دل میں پڑھتے رہیں زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پا نی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سید ھا پا ؤں باہر رکھیں اور غفرانک پڑھیں پھر اسی ترتیب سے آخر ی چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں
نوٹ :غسل جنابت کی صورت میں نہانے سے پہلے چھ سورتیں نہ پڑھیں بلکہ نہانے کے بعد جب با ہر آجائیں تو بعد میں چھ مرتبہ پڑ ھ لیں
غسل خانے میں داخل ہونے اور باهر نکلنے کا اسلامی طریقہ
غسل خانے میں داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پاؤں اندر رکهیں ، پھر دایاں پاؤں رکهیں اور غسل خانے سے نکلتے وقت پہلے دایاں پاؤں باہر رکهیں پھر بایاں پاؤں
غسل خانے میں داخل ہونے کی دعا
الهم اني اعوذبك من الخبث والخبائث
اے اللہ !میں تیری پناہ میں آتا ہوں مذکر شیطانوں اور مؤنث شیطانوں سے (بخاری،مسلم
یاد رہے کہ آپ صلی اللہ ُ علیہ وآلہ وسلم نے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ اس لیے طلب فرمائی کہ عام طور پر شیطان بیت الخلاء میں ہی رهتے ہیں
غسل خانے سے نکلنے کی دعا
غفرانک
اے اللہ !میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں ۔ (ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ
نوٹ: انسان کو دن اور رات میں کئی مرتبہ بیت الخلاء میں جانا پڑتا ہے ، تو ہر مرتبہ اسے ان چار سنتوں پر عمل کرنا چاہیے ، دو داخل ہونے کی اور دو نکلنے کی
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے
مزید معلومات کے لیئے رابطہ کریں
+923009227663