غیب کا خزانہ
روزگار نہ ملنا، رشتہ نہ ہونا، خاوند کی سرکشیاں، سسرال کے مظالم، بچوں کی نافرمانیاں، رزق میں برکت نہ ہونا، اپنا گھر نہ ہونا، کاروبار میں ناکامی، بیماری، تنگدستی، مفلسی، قرضہ ، پسند کا رشتہ، آسیب، کالا جادو وغیرہ
اللہ رب العزت کی ذات پاک کا کروڑو مرتبہ شکر ہے جس نے ہمیں ہر ایک نعمت عطا کی یہاں تک کہ ہماری نافرمانیوں ہماری خستاخیوں اور ہمارے لاکھوں گناہوں کے باوجود وہ ہمیں عطا کرتا ہے اگر ایسے میں ہماری دنیاوی خواہش باقی رہ جاتی ہے تو خزانہ آپ تمام بھائی بہنوں بیٹے اور بیٹیوں کے لیئے پیش کر رہا ہوں
نماز - دین کا ستون ہے اے امت مسلم نماز قائم کیجئے اور نماز سے عشق کرو کوئی عذر پیش نہ کرو بلکہ نماز سے کو مقررہ وقت پر ادا کرو
قران - راہ ہدایت ہے اے امت مسلم قرآن جتنا باآسانی پڑھا جا سکے قرآن کی تلاوت کیا کرو بالخصوص فجر میں تلاوت قرآن خود پر اور اپنے اہلہ خانہ پر لازم کرو اپنے بچوں کو نماز اور قرآن کے تعلیم دو
صبر- ایک بہترین ہتھیار اے امت مسلم صبر کا دامن محض چند پریشانیوں کے باعث نہ چھوڑو اللہ کریم اسی کو دوست رکھتا ہے جو مصیبت کے وقت صبر کرتا ہے
باوضو رہنا - پاکیذگی ہے اے امت مسلم جتنا ممکن ہو سکے باوضو رہا کیجئے شیطان اور نفس آپ کو کبھی بھٹکا نہیں سکیں گے
صدقہ - کفارہ ہے اے امت مسلم جب آپ کو کوئی مصیبت یا مشکل درپیش ہو صدقہ دے کر اللہ سے تجارت کیجئے صدقہ مصیبتوں اور پریشانیوں کا ٹال دیتا ہے
ذکر اللہ - سکون قلب ہے اے امت مسلم اللہ کریم کا ذکر کیجئے اگر ہو سکے تو رات کے اندھیرے میں اللہ رب العزت کا ذکر کیجئے اور تہجد گزار بنیئے اور جتنا ممکن ہو سکے اس اندھیرے میں اللہ کریم کے حضور گڑگڑا کر روئیے استغفار کی کثرت کیجئے
حسن سلوک - ایک عظیم کامیابی اے امت مسلم جو کوئی بھی اخلاق اور حسن سلوک اپنے اندر قائم رکھتا ہے وہ کبھی ناکام نہیں ہو سکتا
دنیا کی کوئی ایسی مشکل نہیں کوئی ایسی مراد نہیں کوئی ایسی خواہش نہیں جو آپ کو اوپر بتائے گئے عمل کرنے کے بعد باقی رہ جائے
خلوص دل سے صرف ایک اللہ کریم عبادت کرو اسے کے ہو جاؤ آپ کی تمام تر خواہشات وہ پاک ذات پوری کردے گا انشاء اللہ
آپ یہ عمل کیجئے اس عمل کرنے کے بعد اگر کسی بھائی بہن بیٹی یا بیٹے کی کوئی خواہش باقی رہ جائے تو میں سزا کا مستحق
میں کسی کیلئے کچھ بھی نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے بس میں کچھ ہے کہ کر سکوں آپ کی مرادیں تمنائیں اللہ کریم پوری کرتا ہے اگر کسی کی بھلائی آسانی یا مشکل کشائی ہوتی ہے تو وہ صرف اللہ کریم ہی کرتا ہے میں نہیں کرتا میں صرف آپ لوگوں کو سیدھا راستہ بتا رہا ہوں تاکہ آپ لوگ جالی پیر فقیر اور جھوٹے عاملوں سے بچ کر اپنی مدد آپ کر سکیں میں کسی سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا نہ ہی کسی سے کوئی معاوضہ لیتا ہوں فی سبیل اللہ کر رہا ہوں تاکہ میری آخرت سنور جائے اور یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جتنا ہو سکے اس کو تمام لوگوں میں پھیلا (شیئر) دیجئے
التجا - اگر ہو سکے تو مجھ حقیر و فقیر کو اپنی دعا میں ضرور یاد رکھا کیجئے
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے
مزید معلومات کے لیئے رابطہ کریں
+923009227663
