Sunday, December 18, 2016

دعا قبول ہوجائے





 اگر کسی بھائی بہن یا بیٹے کی دعا قبول ہونے میں تاخیر ہوتی ہو تو وہ ان کلمات کو بعد نمازیں 7 مرتبہ پڑھا کرے 
 عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا وَرَجُلٌ يُصَلِّي ثُمَّ دَعَا " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ " ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( لَقَدْ دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْعَظِيمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى ) .

رواه الترمذي ( 3544 ) وأبو داود ( 1495 ) والنسائي ( 1300 ) وابن ماجه ( 3858 ) ، وصححه الألباني في " صحيح أبي داود "
 ترجمہ : حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا پھر اس نے بعد از نماز یوں دعا کی (اے اللہ میں تجھ سے اپنی حاجت کا سوال کرتا ہوں اس کے وسیلے سے کہ تعریف تیرے ہی لیئے ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے توہی احسان کرنے والا ہے توہی آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے توہی بزرگی کا مالک اور صاحب کرم ہے تو ہمیشہ زندہ رہنے والا اور قائم رکھنے والا ہے 
 پس ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا ۔ اس شخص نے اللہ تعالی سے اس کے اسم اعظم کے وسیلے سے دعا مانگی ۔ اس کت وسیلے سے جب دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے ۔ جب اس اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے 

" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ "

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے

No comments:

Post a Comment