Sunday, April 16, 2017

کمانے والے کے ہاتھ میں برکت کی دعا دینا


عروہ بارقی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری خریدنے کے لیے مجھے ایک دینار دیا، تو میں نے اس سے دو بکریاں خریدیں، پھر ان میں سے ایک کو ایک دینار میں بیچ دیا اور ایک بکری اور ایک دینار لے کر نبی اکرمﷺ کے پاس آیا اور آپ سے تمام معاملہ بیان کیا اور آپ نے فرمایا بَارَكَ اللهُ لَكَ فِیْ صَفْقَةِ یَمِیْنِكَ
اللہ تمہیں تمہارے ہاتھ کے سودے میں برکت دے“یا "الله تمہارے دائیں ہاتھ کے معاملات میں برکت دےپھر اس کے بعد وہ کوفہ کے کناسہ مقام کی طرف جاتے اور بہت زیادہ منافع کماتے تھے۔ چنانچہ وہ کوفہ کے سب سے زیادہ مالدار آدمی بن گئے( سنن الترمذی:1258)



No comments:

Post a Comment