Monday, April 17, 2017

گھر سے باہر نکلنے کے آداب و دعا


حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ جب گھر سے باہر جانے کے لیے نکلتے تو آپ ﷺ آسمان کی جانب چہرہ مبارک کرکے یہ دعاپڑھتے ۔ترجمہ ۔ خدا ہی کے نام سے میں نے گھر سے باہر قدم رکھا اور اسی پر میرا بھروسہ ہے اے خدا میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ ہم لغزش کھاجائیں یا کوئی دوسرے ہمیں ڈگمگائے ۔ہم خود بھٹک جائیں یا کوئی اور ہمیں بھٹکا دے ۔ ہم خود کسی پر ظلم کر بیٹھیں یا کوئی اور ہم پر زیادتی کرے ۔ ہم خودنادانی پر اتر آئیں یا کوئی دوسرا ہمارے ساتھ جہالت کا برتاؤ کرے ۔ایک اور دعا بھی ہے جو آپ ﷺ پڑھتے ۔ بسم اﷲ توکلت علی اﷲ لاحول ولا قو ۃ الا باﷲ۔ ترجمہ میں اﷲ کانام لے کر اس کے بھروسے سے نکلا ہوں اس کے سوا نہ تو کوئی گناہ سے پھیرنے اور نہ نیک عمل کرنے کی کسی میں طاقت ہے ۔ ( ترمذی )


No comments:

Post a Comment