رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جو شخص ایک دن میں سو بار کہے: " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ "[اللہ کے سوا کوئی معبودِ حقیقی نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کیلیے تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔] تو اس کیلیے یہ کلمات دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہوں گے، اس کیلیے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی ، 100 گناہ اس کے مٹا دیے جائیں گے، اور اس دن شام تک کیلیے شیطان سے حفاظت میں ہو گا، نیز اس شخص سے افضل عمل صرف وہی شخص کر سکتا ہے جو اس سے بھی زیادہ بار اسے پڑھے، اور جو شخص ایک دن میں سو بار کہے: " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ "[اللہ تعالی پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ] تو اس سارے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں)
بخاری: (3293) مسلم: (26911) یہ لفظ مسلم کے ہیں جو کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔
تنگی اور مشکل کے وقت:
نبی صلی اللہ علیہ و سلم تنگی اور مشکل کے وقت دعا فرمایا کرتے تھے: " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ "[اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہی عظمت والا اور برد بار ہے، اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں وہی آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے، وہی عرش عظیم کا پروردگار ہے] بخاری: (6345) مسلم: (2730) نے اسے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔
1۔وضو کے بعد ۔2۔ رات کو کسی بھی وقت بیدار ہو تو کہے ۔33۔ صبح کے وقت ۔4۔ نماز میں سلام پھیرنے کے بعد اور متعدد جگھوں پر پڑھنا مجرب قرار پایا ہے
پوسٹ کوزیادہ سے زیادہ شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کے شیئر کرنے سے کسی مجبور مستحق کی مدد ہوجائے
No comments:
Post a Comment