Wednesday, December 26, 2018

kamar dard muhron k masail toti hadi kailaj


کمر درد، مہروں کے مسائل و ٹوٹی ہڈی کے لیے.گندم کا آٹا(خود تیار کریں) 250گرام.شکر دیسی عمدہ 250 گرام.گوکھرو 250 گرام (اچھی طرح پیس لیں)کمر کس 250 گرام (اچھی طرح پیس لیں)سونٹھ (پسی ہوئی) 50 گرام.گھی دیسی 350 گرام تقریباً.آٹے کو تھوڑے سے گھی میں بریاں کر کے علیحدہ رکھیں.بعد ازاں 250 گرام گھی کڑاہی میں ڈال کر اس میں شکر ڈال کر گرم کریں.جب شکر پگھل جائے تو اس میں پہلے سے بریاں کیا ہوا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور کڑاہی کو چولہے سے نیچے اتار لیں. جب درجہ حرارت کم ہو جائے تو اس میں پسا ہوا گوکھرو اور کمر کس ڈال کر اچھی طرح رگڑائی کر لیں.پنجیری بن جائے گی.5 سے10 گرام صبح شام ہمراہ دودھ گھی استعمال کریں.مہروں کے مسائل میں مجرب ہے.کمر درد میں مجرب ہے.اس کے استعمال سے ٹوٹی ہوئی ہڈی کے جلد جُڑ جاتی ہے.مردانہ طاقت قائم رکھنے کے لئے اس کا استعمال مفید ہے.سردیوں کا خاص تحفہ ہے. خواتین بھی استعمال کرسکتی ھیںسستا اور با آسانی تیار ہونے والا نسخہ ہے. بنائیں، استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھئے گا.

No comments:

Post a Comment