Thursday, April 20, 2017

دعا قبول ہونے کا وقت

فرض نماز کے لئے انسان منادی دیتا ہے

جبکہ تہجد کے لیے اللہ پاک منادی دیتا ہےفرض نماز کی ندا (اذان) کو تمام انسان سنتے ہیںجبکہ تہجد کی ندا کو بعض خوش بخت انسان سنتے ہیںفرض نماز کو بہت سارے لوگ پڑھتے ہیںلیکن تہجد اللہ کے خاص بندے پڑھتے ہیںفرض نماز کی پکار حی علی الصلاہ یعنی آؤ نماز کی طرفجبکہ تہجد کی پکار ہے ہے کوئی مانگنے والا کہ اس کو میں عطا کروںحضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺنے فرمایا : اللہ تعالیٰ کو تمام نفل نمازوں میں سب سے زیادہ محبوب نماز، صلاۃِ داؤد علیہ السلام ہے۔ وہ آدھی رات سوتے (پھر اٹھ کر) تہائی رات عبادت کرتے اور پھر چھٹے حصے میں سو جاتے۔‘‘مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب النهی عن الصوم الدهر لمن تضرر به او فوت به حقاً لم يفطر العيدين، 2 : 816، رقم : 1159اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا روایت کرتی ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ ہمیشہ رات کو گیارہ رکعات پڑھتے تھے :’’ایک رکعت کے ساتھ تمام رکعات کو طاق بنا لیتے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد دائیں کروٹ لیٹ جاتے حتی کہ آپ کے پاس مؤذن آتا پھر آپ دو رکعت (سنت فجر) مختصرًا پڑھتے۔‘‘مسلم، الصحيح، کتاب صلوة المسافرين، باب صلوة الليل و عدد رکعات النبی صلی الله عليه وآله وسلم فی الليل، 1 : 508، رقم : 736




No comments:

Post a Comment